12 دسمبر 2014 - 17:22
نائیجیریا میں دو بم دھماکے، چالیس افراد ہلاک

نائیجیریا کے شہر جوز میں بس اسٹاپ کے نزدیک ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کے شہر جوز میں بس اسٹاپ کے نزدیک ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے  مطابق جوز شہر میں پہلے ایک دھماکہ ہوا اور پھر دوسرا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر  40 افراد سے ہلاک ہوئے۔
اس دھماکے نے رواں سال مئی میں بوکو حرام کی جانب سے اس علاقے میں کیے جانے والے دھماکے کے زخموں کو دوبارہ کرید ڈالا ہے جہاں سابقہ بم دھماکے میں کم از کم 118 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد تانکو محمد نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ میں نے ہلکی سی لائٹ کا فیش دیکھا اور پھر زور دار دھماکا ہوا، اس کے بعد ہرجگہ دھواں، ملبہ اور لاشوں کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔
ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن شدت پسند تنظیم بوکو حرام نائجیریا میں ہونے والے اکثر دہشت گردوں حملوں میں ملوث رہی ہے جہاں گزشتہ پانچ سال سے جاری شدت پسندی میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲